بانی پی ٹی آئی کان کے کچے‘اس سلو ک کا مسحق نہیں تھا:شیر افضل مروت

پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شیر افضل نے کہا ہے   بانی پی ٹی آئی کان کے کچے  ہیں،، وفاداری کا بدلہ یوں لیا جائیگا تو کوئی آگے نہیں آئے گا،میں اس سلوک کا کبھی مستحق نہیں تھا، پارٹی میں رہوں یا نہ رہوں سچائی اور عزت نفس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا، اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے الیکٹرانک و سوشل میڈیا کا بائیکاٹ ختم کرتا ہوں۔تحریک انصاف سے نکالنے جانے پر  اپناردعمل دیتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا  کہ میں روزانہ کی ٹرولنگ سے بیمار ہو گیا ہوں، پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے سازشیوں کو جواب نہیں دے سکا، مجھے اپنی پارٹی کے لوگوں نے بار بار بدنام کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کان کے کچے ہیں ، لوگوں کی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں وفاداری کا بدلہ یوں لیا جائے گا تو بانی تحریک انصاف کے لیے کوئی آگے نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون سازشی نے بھی میرے خلاف سازش رچائی ہے، میرے پاس بہت سی ان کہی کہانیاں ہیں۔