بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی ،سپیس ایکس نے 27 انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں

 واشنگٹن (آئی این پی )اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے سیٹلائٹس کی ایک کھیپ خلا میں روانہ کردی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے مشہور کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کو صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس سے لدے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کیا ہے۔راکٹ 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے لانچ کیا گیا۔اس مشن کا مقصد 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھنا ہے