منصوبوں کی تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے 10 ارب ڈالر کی بچت ہوئی: پاورڈویژن
اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم کی طرف سے منظور کردہ بجلی توسیعی پلان کے نکات سامنے آگئے‘10 سالہ پلان میں 7017 میگا واٹ بجلی کے نئے منصوبے شامل ہیں۔پاورڈویژن کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے 10 ارب ڈالر کی بچت ہوئی، 7967میگاواٹ کے منصوبوں کو نکالنے سے 7 ارب ڈالر کی بچت ہوئی۔ وزارت توانائی کے مطابق قابل تجدید توانائی، جیسے پن بجلی اور شمسی، کو ترجیح دی گئی ہے، نئے منصوبوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ وزارت پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے مؤثر اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، مستقبل کے بجلی منصوبے صارفین کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں گے۔