کینال روڈ سب ڈویژن میں اوور بلنگ، میٹر کی تصاویر ، یونٹس میں فرق،ہے تحقیقات شروع کردی ہیں : ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر ) لیسکو میں اوور بلنگ کا جن قابو میں نہ آسکا ،چیف ایگزیکٹو لیسکو کے واضح احکامات کے باوجود مختلف سب ڈویژنز میں اوور بلنگ کی بھرمار، صارفین پریشان،لیسکو میں اوور بلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، مختلف سب ڈویژنز میں لاسز پورے کرنے کے لیے صارفین کو اوور بلنگ کردی گئی، لیسکو علامہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کینال روڈ سب ڈویژن میں اوور بلنگ کا انکشاف ،بجلی کے میٹر کی تصاویر اور پوسٹ یونٹس میں واضح فرق، ذرائع کے مطابق بیچ 44 کے بلوں میں ہزاروں یونٹس اضافی شامل کئے گئے، لیسکو افسران نے متعدد بلوں پر اوور بلنگ کرنے کے بعد ان کی ایڈجسٹمنٹ بھی فیڈ کرا دی، پہلے صارفین کو اوور بلنگ کرکے لاسز کم دکھائے گئے پھر ایڈجسٹمنٹ کرکے محکمہ کو بھی چونا لگا دیا، مہنگی بجلی کے ساتھ اوور بلنگ نے صارفین کے ہوش اڑا دیئے ،لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ پر لیسکو کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے تمام بلوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ،ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ کے اوور بلنگ نہ کرنے کے واضح احکامات ہیں۔