ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، باپ بیٹا ہلاک

چوہنگ میں حادثہ، 65 سالہ صفدر اور 21سالہ مدثرجاں بحق ہوئے ، ٹرالر کا ڈرائیور فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا 65 سالہ صفدر اور 21سالہ مدثرجاں بحق ہوگئے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کر دی