ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے

 حادثہ میں مظہر حسین اور اس کا بیٹا عالیان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسے
چنیوٹ (آئی این پی)ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق 42سالہ مظہر حسین اپنے نوجوان بیٹے 17سالہ بیٹے عالیان کے ساتھ چنیوٹ سے واپس اپنے گھر سلانوالی جا رہے تھے کہ راستے میں چناب نگر لاری اڈہ کے قریب عقب سے آنے والے ڈمپر نے ان کو ٹکر ماردی جس کے باعث حادثہ میں مظہر حسین اور اس کا بیٹا عالیان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ڈیڈ باڈیز ورثاء کے سپرد کردیں