ایران:اسرائیل کے بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران 2 پاسداران شہید

تہران(آئی این پی )مغربی ایران میں اسرائیلی دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران پاسداران انقلاب کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی علاقے خرمآباد میں دو ایرانی پاسدارانِ انقلاب اس وقت شہید ہو گئے جب وہ اسرائیلی حملوں کے بعد علاقے میں بچ جانے والے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے