ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت بخشتی ہیں
ایف سی کے شہدا ءہمارا قیمتی سرمایہ ہیں:49ویں کامن کے پولیس افسروں سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (بیورو رپورٹ )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے، ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں، ایف سی کے شہدا ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، قوم ان کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات ہونے والے 49ویں کامن کے پولیس افسران نے ملاقات کی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعیناتی پر افسروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی فرنٹیئر کانسٹیبلری دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بر سر پیکار ہے