کچہ : پولیس کیلئے جدید آلات کی خریداری

 پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز سکوپ خریدے جارہے 
 لاہور(کرائم رپورٹر) فتنہ الخوارج اور کچہ کے ڈاکو ئوں سے مقابلے کیلئے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریا پولیس کیلئے مزید 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ فتنہ الخوارج کے خلاف پنجاب پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز سکوپ خریدے جارہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو ئوں اور شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔