جھنگ: ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی، معطل

جھنگ: ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی، معطل

جھنگ میں ٹریفک وارڈن اور رکشہ ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں ٹریفک وارڈن کو رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کے بعد تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ٹریفک وارڈن عابد حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ ناروا سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شہری کی عزت نفس کو مجروح ہونے نہیں دیا جائے گا اور ایسی کارروائیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔