لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ عبداللہ گل انٹرچینج پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں سپیڈ بریکر پر پہنچنے کے دوران رکشہ بے قابو ہو گیا۔ توازن بگڑنے کے باعث رکشہ ڈرائیور عمیر گاڑی سے گر پڑا۔23 سالہ عمیر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔