مناواں: ٹریفک وارڈن کا معذور رکشہ ڈرائیور پر تشدد، ویڈیو وائرل

مناواں: ٹریفک وارڈن کا معذور رکشہ ڈرائیور پر تشدد، ویڈیو وائرل

لاہور کے علاقے مناواں میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے معذور رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر شہریوں نے شدید ردعمل دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیور کو بار بار تھپڑ مارتا رہا، جبکہ معذور رکشہ ڈرائیور نے دہائی دی کہ وہ بچوں کے لیے حلال روزی کما رہا ہے۔ رکشہ ڈرائیور نے شہریوں سے مدد کی اپیل کی، جس پر وہاں موجود افراد نے وارڈن کے خلاف احتجاج کیا اور رکشہ ڈرائیور کو بچایا۔واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید نے متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی ہدایت جاری کر دی۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کسی بھی شہری کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔