امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک نجی ایمبولینس طیارہ شاپنگ مال کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد متعدد گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ طیارہ ایک مریض کو منتقل کر رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔