فلاڈیلفیا ایئرپورٹ پر بم کی افواہ، پروازیں روک دیں

فلاڈیلفیا ایئرپورٹ پر بم کی افواہ، پروازیں روک دیں

جمعہ کی شام تقریباً 7 بجے کے بعد، فلاڈیلفیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بم کی افواہ کی اطلاع کے باعث تمام روانہ ہونے والی پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

 فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے فوری طور پر ایک گراؤنڈ اسٹاپ ایڈوائزری جاری کی، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کی، اور طیاروں کی تلاشی لی گئی۔پولیس کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی طیارے میں بم کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو خالی کروایا اور تفتیش کا آغاز کیا۔ تقریباً 30 منٹ کی تفتیش اور معائنہ کے بعد، حکام نے اعلان کیا کہ ایئرپورٹ محفوظ ہے اور خطرہ ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد پروازوں کو دوبارہ بحال کیا گیا۔

یہ واقعہ اس ماہ کے شروع میں سامنے آنے والے دیگر دو بڑے امریکی ایئرپورٹس کے واقعہ کے بعد پیش آیا ہے، جن میں واشنگٹن ڈی سی کے ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہے۔ اس دن، وہاں بھی بم کی افواہ پر تمام پروازیں روک دی گئی تھیں۔ ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی ایئرپورٹس کو بم کی موجودگی سے متعلق افواہوں کا سامنا رہا ہے، جن کا مقصد ممکنہ سیکیورٹی خطرات کو جانچنا اور ان سے نمٹنا ہے۔