واشنگٹن: امریکی ریاست الاسکا میں ایک چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اینکریج سے کیپ نیونیہم جانے والے طیارے کے ساتھ پیش آیا، اور یہ حادثہ کیپ نیونیہم ایئرپورٹ کے قریب ہوا۔حکام کے مطابق طیارہ میں 2 پائلٹ اور 6 مسافر سوار تھے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔حادثے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، اور متعلقہ اداروں نے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔