بھارت: نجی ٹیوشن ٹیچر پر کم عمر طالبات کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزم حراست میں

بھارت: نجی ٹیوشن ٹیچر پر کم عمر طالبات کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزم حراست میں

بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں ایک نجی ٹیوشن ٹیچر پر مبینہ طور پر چار کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔

 متاثرہ بچیاں پہلی جماعت کی طالبات ہیں، جن کی عمریں 6 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً 9:15 بجے نہارلاگون پولیس اسٹیشن کو ایک زبانی اطلاع کے ذریعے موصول ہوا۔ اطلاع میں بتایا گیا کہ ٹیوشن کے دوران بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔رپورٹ ملنے کے بعد، سب انسپکٹر ایس درچی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کی شناخت 35 سالہ میلو ٹکر کے طور پر کی گئی ہے، جو لوئر سبانسری ضلع کے بولا گاؤں کا رہائشی ہے۔ واقعہ مبینہ طور پر نہارلاگون کے جی سیکٹر میں واقع اس کے کرائے کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، اور اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس تحقیقات جاری ہیں۔