خاتون ٹیچر کی زیادتی نے 13 سالہ طالبہ کی زندگی کا خاتمہ کر دیا

خاتون ٹیچر کی زیادتی نے 13 سالہ طالبہ کی زندگی کا خاتمہ کر دیا

مہاراشٹر کے وسائی شہر میں ایک اسکول میں 13 سالہ طالبہ کو دیر سے آنے پر سزا دینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 ٹیچر ممتا یادو نے طالبہ کو 10 منٹ لیٹ آنے پر بیگ سمیت 100 سے زیادہ بیٹھی کرائیں، جس کے نتیجے میں اس کی حالت بگڑ گئی۔ طالبہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے جے جے اسپتال بائیکلہ منتقل کیا گیا، مگر ایک ہفتہ کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیچر کو صرف بڑی کلاسز پڑھانے کا مجاز تھا، مگر اس نے 8 ویں جماعت کے بچوں کو بھی پڑھایا۔ اس کے علاوہ، اسکول کی عمارت مناسب سہولیات سے محروم اور جھونپڑی نما ہے، اور اسے مقامی حکام نے پہلے ہی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انتباہی بورڈ بھی نصب کیا تھا، مگر اسکول انتظامیہ نے اسے پوشیدہ رکھا۔پولیس اور متعلقہ حکام اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ اسکول کی ناقص انتظامیہ اور حفاظتی تدابیر کی کمی کو ظاہر کرتا ہے، اور اس میں ملوث ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔