بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر نوی ممبئی میں پولیس نے 35 سالہ خاتون ٹیچر کو کم عمر طالب علم کے ساتھ نازیبا ویڈیو چیٹ اور آن لائن گفتگو کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
واقعے کی تفصیل
پولیس کے مطابق طالب علم کے والد نے خاتون کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔شکایت میں کہا گیا کہ خاتون ٹیچر کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر طالب علم کو نازیبا پیغامات بھیج رہی تھیں۔بعدازاں وہ ویڈیو کالز پر نیم برہنہ حالت میں بات چیت کرنے لگیں، جس پر لڑکے نے والدین کو اطلاع دی۔
والدین کی شکایت اور کارروائی
طالب علم کے والد نے شکایت میں مؤقف اپنایا کہ خاتون کے رویے نے ان کے بیٹے کی ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا۔پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر اس کا موبائل فون ضبط کر لیا اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
اسی نوعیت کا حالیہ واقعہ
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی کے ایک معروف اسکول کی 40 سالہ خاتون ٹیچر کو 16 سالہ طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔