آسٹریا کی حکومت نے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس نئے قانون کے مطابق، اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے، تو اسکولوں میں طالبات کے اسکارف پہننے پر پابندی ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والی طالبات یا ان کے والدین پر 150 سے 1000 یورو تک جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ قانون 2026-27 تعلیمی سال سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ سال 2019 میں بھی آسٹریا نے حجاب پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن عدالت نے اس پابندی کو غیر آئینی قرار دے کر معطل کر دیا تھا۔ اب حکومت نے ایسی ترمیم کی ہے جسے آئینی عدالت معطل نہیں کر سکتی، اور اس ترمیم کے لیے آج اسمبلی میں بحث اور منظوری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے عوامی رائے اور مشاورت کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں اسکول انتظامیہ، والدین اور بچوں کو شامل کیا جائے گا۔ اگر یہ قانون کثرت رائے سے منظور ہو گیا، تو اس کا نفاذ نئے تعلیمی سال سے کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں، ابتدا میں والدین سے بات کی جائے گی اور انہیں حجاب سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔