پی ایچ اے نے تیاریوں کا آغاز کر دیا،نمائش 2ہفتے جاری رہیگی ،ماہرین کی زیر نگرانی خوبصورت سٹرکچر بنایاجارہا
لاہور(خصوصی رپورٹ)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ گل دا ئودی نمائش 4 دسمبر سے شروع ہو گی،پی ایچ اے نے تیاریوں کا آغاز کر دیا، نمائش 2 ہفتے تک جاری رہے گی، تفصیلات منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد نے نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جیلانی پارک کے دورہ اور ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں، سینئر افسران ذیشان نصراللہ رانجھا، احمد سعید منج، ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے بتایا کہ گل دا ئودی نمائش کا انعقاد جیلانی پارک کی اوول گرا ئونڈ میں ہوگا، ہارٹیکلچر ماہرین کی زیر نگرانی خوبصورت سٹرکچر کی تیاری جاری ہے ،اسی طرح پی ایچ اے کی مختلف نرسریوں سے گل دا ئودی کی خوبصورت پھولوں کو نمائش گرا ئونڈ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے بتایا کہ گل دا ئودی نمائش پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کا سالانہ ایونٹ ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ ماضی کی نسبت اس نمائش کی انفرادیت ہو اور لاہور سمیت پنجاب بھر اور ملک کے طول وعرض سے آنیوالے افراد خصوصاً فیملیز کی دلچسپی کا زیادہ سے زیادہ انتظام کیا جا سکے۔