ایتھوپیا میں پانچویں پاکستان‘افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس اور میڈ اِن پاکستان نمائش کا آغاز

ادیس ابابا (آئی این پی)ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں پانچویں پاکستان۔افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس اور میڈ اِن پاکستان نمائش کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے۔تین روزہ ایونٹ میں سو سے زائد پاکستانی ایکسپورٹرز اور افریقی کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں دس سے زائد افریقی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جہاں دو طرفہ تجارت کے نئے امکانات پر گفتگو کی گئی۔