صوبوں میں وسائل کی تقسیم ، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4دسمبر کو طلب

چیئرمین کمیشن وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے قومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لئے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس4دسمبر کو طلب کرلیا۔ رپورٹ  کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس 4 دسمبر کو گیارہ بجے ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔اجلاس  میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ سمیت قومی مالیاتی کمیشن  ( این ایف سی)  کے دیگر ارکان شریک ہوں گے، جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔