ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ سے 89 ویلرز پکڑے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی جانب سے چھٹی کے روز جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف خصوصی آپریشن کیا گیا جس کے دوران مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 92 ملزمان گرفتار کیے گئیترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ، فیروزپور روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 89 ون ویلرز کو حراست میں لیا گیا۔ جبکہ فیکٹری ایریا، شیراکوٹ اور مختلف مقامات سے پتنگ بازی میں ملوث 3 افراد گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے فیکٹری ایریا، شیراکوٹ، ہربنس پورہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈولفن سکواڈ اہم شاہراہوں پر موجود ہے تاکہ شہریوں کو حادثات اور منچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھا جا سکے۔