ریاض(یواین پی) ایران کی جانب سے زیرِ زمین ایک نئی تنصیب تعمیر کیے جانے کی سرگرمیوں کا انکشاف سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے سامنے آیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ مقام اصفہان کے جوہری کمپلیکس اور نطنز جوہری مرکز کے قریب واقع علاقے میں ہے، اور وینٹور ٹیکنالوجیز سے حاصل شدہ سیٹلائٹ تصاویر میں 24 نومبر کی تاریخ والی تصاویر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ زیرِ زمین تعمیراتی سرگرمیوں اور سائٹ پر موجود ڈھانچوں کا ماہرین کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے خطے میں سکیورٹی و جوہری نگرانی سے متعلق مباحث میں تیزی آئی ہے۔