اسلام آباد میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 21 قوانین کے بلز شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران 10 قوانین پیش کیے جائیں گے اور 9 کی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ، 2 قوانین واپس لیے جائیں گے۔ایجنڈے میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل، پی ایم ڈی سی ترمیمی بل 2025، اسلام آباد میٹرو بس سروس بل 2025، سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن ترمیمی بل 2025، پاکستان براڈکاسٹ کارپوریشن ترمیمی بل، الیکٹرانک نیکوٹین ریگولیشن ترمیمی بل 2024، اور لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ترمیمی بل شامل ہیں۔علاوہ ازیں، گرفتار، زیر حراست اور تفتیش کے قیدیوں کے حقوق سے متعلق بل، تعزیراتِ پاکستان میں ترامیم، ضابطہ فوجداری میں نئی شق شامل کرنے کا بل، مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل اور پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2025 بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔