پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بھی شرکت کرے گی۔
اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے اور اس سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان امور پر مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ اور اتحادی پیپلز پارٹی پہلے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے معاملات پر ایک صفحہ پر نہیں تھے، تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر کی مشاورت کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں شیری رحمان کے چیمبر میں اہم بلز پر مشاورت کی۔ پی پی پی کو دانش سکولز اور دیگر متعدد بلز پر تحفظات ہیں، جنہیں اجلاس کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔
دوسری جانب، ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی بھی مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے رانا ثناء اللّٰہ سے ملاقات کریں گے تاکہ اجلاس میں اپنا موقف پیش کیا جا سکے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ اہم قانون سازی اور ارکان کے درمیان مذاکرات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔