مدارس رجسٹریشن بل منظوری، وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر کو بھجوا دی

مدارس رجسٹریشن بل منظوری، وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر کو بھجوا دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو بلانے کی ایڈوائس بھجوا دی ہے۔

 اس اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے بل سمیت 8 دیگر بلز کی منظوری متوقع ہے۔ تاہم، اس بل پر حکومت اور جے یو آئی ف کے درمیان مشاورت جاری ہے۔جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ دینی مدارس رجسٹریشن بل پر ایوانِ صدر کے اعتراضات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان اعتراضات سے ثابت ہوگیا کہ اصل مقصد مدارس کو ایف اے ٹی ایف کے حوالے کرنا ہے، اور یہ بھی کہ پاکستان کی پارلیمنٹ آزاد نہیں ہے، بلکہ یہ ایف اے ٹی ایف کی پارلیمنٹ بن چکی ہے۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ ایوانِ صدر کے عہدیداروں نے سوسائیٹیز ایکٹ کو نہیں پڑھا، ورنہ اعتراضات کی نوبت نہ آتی۔