پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل، صدر کا خطاب اور دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل، صدر کا خطاب اور دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔سپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدر پاکستان کا یہ خطاب پارلیمنٹ کے دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز بھی کرے گا۔یاد رہے کہ صدر پاکستان نے یہ مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا تھا، جس میں اہم قومی امور پر بات چیت کی جائے گی۔