آسٹریا کی بیوٹی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ اسٹیفنی پیپر کی لاش سلووینیا کے جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔
31 سالہ اسٹیفنی پیپر پانچ روز قبل لاپتہ ہوگئی تھیں، اور ان کی تلاش جاری تھی۔ ان کا آخری بار ہالیڈے پارٹی میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے اپنے دوستوں کو میسج کیا کہ ایک سیاہ سایہ اور عجیب آدمی سیڑھیوں پر موجود ہے، جس سے ان کے خدشات بڑھ گئے کہ کوئی ان کا پیچھا کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق، اسٹیفنی کا سابق بوائے فرینڈ کو تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، جس نے اعتراف کیا کہ اس نے اسٹیفنی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی کار میں سلووینیا بھی کئی مرتبہ سفر کیا تھا اور کچھ روز سے غائب تھا۔
سٹیفنی کی لاش ایک سوٹ کیس میں سلووینیا کے جنگل سے ملی، جس نے دونوں ملکوں میں سنسنی پھیلائی۔اسٹیفنی پیپر انسٹاگرام بائیو کے مطابق ایک گلوکارہ اور بیوٹی انفلوئنسر تھیں، جو میک اپ لکس، پروڈکٹ ریویوز اور بیوٹی ٹپس سے متعلق مواد بناتی تھیں۔ ان کی موت کی خبر نے ان کے لاکھوں فالوورز کو صدمہ میں مبتلا کر دیا ہے۔ پولیس تحقیقات جاری ہیں۔