ہنگری: تالاب سے ملی لاش ریئلٹی شو اسٹار اینابیلا لوواس کی نکلی

ہنگری: تالاب سے ملی لاش ریئلٹی شو اسٹار اینابیلا لوواس کی نکلی

اسپین کے جزیرے گرین کیناریا کے ایک دور دراز قدرتی تالاب سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت ہنگری کی 32 سالہ ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اینابیلا لوواس کے طور پر کی گئی ہے۔

 پولیس نے دانتوں کے ریکارڈ کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اینابیلا نومبر 2024ء میں پہلی بار لاپتہ ہوئی تھیں، بعد ازاں پولیس نے انہیں ایک اپارٹمنٹ سے تلاش کر کے محفوظ حالت میں واپس کیا، لیکن کچھ ہی عرصے بعد وہ دوبارہ غائب ہو گئیں، جس پر تشویش میں اضافہ ہوا۔پولیس کے مطابق تالاب سے برآمد کی گئی لاش تقریباً تین ہفتوں سے پانی میں موجود تھی اور خراب حالت کے باعث ڈی این اے سے شناخت مشکل تھی۔ ابتدائی شناخت جسم پر موجود نمایاں ٹیٹوز سے کی گئی، تاہم حتمی تصدیق دانتوں کے تجزیے کے ذریعے ہوئی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اینابیلا مالی مشکلات کی وجہ سے جزیرے پر بے گھر زندگی گزار رہی تھیں اور ممکنہ طور پر ان کی موت کسی اور مقام پر ہوئی، جس کے بعد سیلابی پانی نے لاش تالاب تک بہا دی۔اینابیلا لوواس نے 2021ء میں ہنگری کے مشہور ریئلٹی شو ’دی بیچلر‘ میں شرکت کے بعد شہرت حاصل کی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر انفلوئنسر بنیں، جن کے متعدد مداح موجود تھے۔