بیوٹی فلٹر کی ناکامی نے اصل شکل بے نقاب کر دی، انفلوئنسر کا لاکھوں فالوورز کا نقصان

بیوٹی فلٹر کی ناکامی نے اصل شکل بے نقاب کر دی، انفلوئنسر کا لاکھوں فالوورز کا نقصان

چین کی ایک معروف انفلوئنسر کو اس وقت لاکھوں فالوورز سے محروم ہونا پڑ گیا جب لائیو اسٹریمنگ کے دوران بیوٹی فلٹر اچانک خراب ہوگیا۔

اس واقعہ کے نتیجے میں، انفلوئنسر کا اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے بعد، اس کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے کم ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انفلوئنسر گانے پر ویڈیو بنا رہی ہیں، اور اسی دوران ان کا اصل چہرہ سب کے سامنے آ جاتا ہے۔ اس واقعہ پر صارفین نے بیوٹی فلٹرز کے کردار پر بحث شروع کر دی، جبکہ کچھ لوگوں نے انفلوئنسر کو اصل چہرہ ظاہر نہ کرنے پر تنقید بھی کی۔سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ بیوٹی فلٹرز اکثر حقیقت کو دھندلا دیتے ہیں اور اصل شکل کو چھپاتے ہیں۔ یہ واقعہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ انٹرنیٹ پر خود کو مختلف انداز میں پیش کرنا کتنا نازک اور حساس ہے۔