احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کریں گے
اسلام آباد(آن لائن)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے راستے میں رکاوٹ حکمرانوں ہوں یا بیوروکریسی ان کے خلاف تحریک چلائی جائے گی،اس سلسلے میں پنجاب بھر میں دستخطی مہم ، سیمینار ، احتجاجی مظاہروںسمیت عوامی رابطہ مہم چلائی جا ئے گی ، انھوں نے کہا 7 دسمبر کو پورے پنجاب میں بلد یاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے جا ئیں گے ، صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہو نے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اُمراء اضلاع کہ جا ئزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا حکومت اور اپوزیشن میں بیٹھے مافیازنے عوام کے چاروں طرف اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں