ایس ایچ او پتوکی اور ایس آئی کو شہری کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

لاہور ( کرائم رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں شہری کو موٹر سائیکل کی رقم دینے کے بجائے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی اور سب انسپکٹر کو شہری کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔جسٹس فاروق حیدر نے اوکاڑہ کے ظفر اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔