ریسکیو اہلکاروں نے شدید زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کردیا
نارووال (آئی این پی )مدو کاہلواں کے قریب دو موٹر سائیکل ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مدو کاہلوں چوکی کے قریب دو موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری اور غفلت کے باعث آپس میں ٹکرا کر گر گئے جس کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار 30 سالہ طاہر ولد اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرا 42 سالہ مطلوب ولد یعقوب شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔