موٹرسائیکل ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

 قبولہ روڈ چک اسامہ کے قریب حادثہ،لاش اور زخمی ہسپتال منتقل 
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں ٹریفک حادثہ کے دوران دو موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، تفصیلات کے مطابق دو تیز رفتار موٹر سائیکل سوار آمنے سامنے سے ٹکرا گئے۔حادثہ قبولہ روڈ چک اسامہ کے پاس پیش آیا۔حادثہ کی وجہ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔