موٹر سائیکل ٹکرانے کے بعد جھگڑا ، ایک شخص جاں بحق

قصور(خصوصی رپورٹ)فتح پور روڈ پر ٹوڈے پور میں معمولی جھگڑے پر محمد علی عرف امجد کمبوہ سال جاں بحق ہوگیا۔ ملزم فیصل اور اس کا بھائی رحمن موٹرسائیکل پر گزرے رہے تھے کہ معمولی تصادم پر جھگڑا ہوا اور دونوں نے اینٹوں و ڈنڈوں سے حملہ کر کے محمد علی کو شدید زخمی کر دیا جو راستے میں دم توڑ گیا۔