حادثے میں 55 سالہ محمد اکرمموقع پر ہی چل بسے، اہلیہ 50 سالہ زرینہ کوالائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا
فیصل آباد(آ ئی این پی)ریسکیو 1122 فیصل آباد کو روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی شدید متاثر ہوئے۔حادثے میں 55 سالہ محمد اکرم ولد عبد الخالق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ 50 سالہ زرینہ زوجہ محمد اکرم زخمی ہوئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔