لاہور(خصوص رپورٹ)پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز کی شناخت نہیں ہوسکی، ان کیموٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی، پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز سے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا، سیف سٹی اور پرائیویٹ کیمروں کی مدد سے شوٹرز کو شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کچھ افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔