گرفتاری کیلئے سی سی ڈی کی ٹیم وزیرستان میں موجود، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار نہ ہو سکی
لاہور(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے مقدمے کا مرکزی ملزم ارسلان جٹ اور واردات میں ملوث دو مبینہ شوٹرز فرار ہو کر وزیرستان پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی گرفتاری کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی خصوصی ٹیم کارروائیاں کر رہی ہے۔ سی سی ڈی کی ایک ٹیم وزیرستان میں موجود ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تفتیشی حکام کو امید ہے کہ جدید شواہد اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔