میاں نویدبچوں کوسکول چھوڑ کر گھر واپس آیا توتعاقب کرتے افراد نے فائرنگ کردی
میاں نوید پر پہلے بھی حملہ ہوا تھا‘مخالفین کیے ساتھ جائیداد کا مسئلہ بھی چل رہا ہے:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں شوٹرز نے فائرنگ کر کے ایڈوکیٹ کو دہلیز پر قتل کر دیا، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے سلطان ٹاؤن میں میاں نوید کار پر اپنے بچوں کو سکول چھور کرواپس جیسے ہی گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا پیچھا کرتے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے ایڈوکیٹ نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شوٹرز موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے کرنے اور بیان لے کر تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول نے 2 سال قبل دوسری شادی کی تھی جب کہ مقتول کا ایک کزن بھی کچھ عرصہ قبل قتل ہوا تھا اور میاں نوید اس کیس کی بھی پیروی کررہا تھا اس کے علاوہ مقتول میاں نوید کے پراپرٹی کے مسئلے بھی مخالفین کے ساتھ چل رہے ہیں اور وہ پہلی بیوی کو بھی طلاق دے چکا ہے تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس سے قبل بھی مقتول پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا