راولپنڈی میں بارش کے دوران نالے میں گر کر لاپتا ہونے والے 7 سالہ بچے ابو بکر کی لاش مل گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مصریال روڈ پر واقع فرینڈز کالونی میں گزشتہ روز بارش کے دوران نہاتے ہوئے 7 سالہ ابو بکر نالے میں گر گیا تھا، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش گوالمنڈی کے علاقے میں نالہ لئی سے برآمد ہوئی۔ مقامی افراد نے لاش دیکھتے ہی ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، جس پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ ریسکیو 1122 کی سرچ ٹیمیں گزشتہ روز سے بچے کی تلاش میں مصروف تھیں، تاہم کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بچے کی لاش نالہ لئی سے برآمد ہوئی۔