اسلام آباد: پانی میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کے کیس میں پیشرفت، گاڑی برآمد

اسلام آباد: پانی میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کے کیس میں پیشرفت، گاڑی برآمد

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والی گاڑی کاک پل کے نیچے سے برآمد کر لی گئی ہے۔ والد کی لاش حادثے کے تیسرے روز ہی مل گئی تھی تاہم بیٹی کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل لاش کی عدم برآمدگی پر سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے باعث 22 جولائی کو لڑکی اپنے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کے ساتھ برساتی پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئی تھی، بعد ازاں والد کی لاش دریائے سواں سے مل گئی تھی۔