کراچی میں 19 اگست کی موسلادھار بارش کے دوران پیش آیا۔
لیاقت آباد گجر نالے میں 11 سالہ احمد رضا ولد منیر احمد گر کر لاپتا ہوگیا تھا۔ چند دنوں کی تلاش کے بعد اس کی لاش ماڑی پور تھانے کی حدود میں واقع جیٹی کے قریب سے برآمد ہوئی۔ایڈھی فاؤنڈیشن کی بحری ریسکیو ٹیم نے لاش کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے ورثا کے حوالے کیا گیا۔ ایس ایچ او سردار عباسی نے تصدیق کی کہ احمد رضا لیاقت آباد کا رہائشی تھا۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے مزید بتایا کہ 19 اگست سے اب تک موسلا دھار بارش اور ڈوبنے کے واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس سے شہر میں بارش کے دوران حفاظتی اقدامات اور عوامی آگاہی کی اہمیت دوبارہ اجاگر ہو گئی ہے۔