ترک کمپنیاں شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں:حنیف عباسی

 آئی ٹی آئی فریٹ کوریڈور کی بحالی سے خطے میں تجارت اور معاشی روابط کو نئی رفتار مل سکتی ہے
ترکیہ (آن لائن) پاکستان ریلوے کی جدید کاری، ترکیہ سے بڑے تعاون کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔  وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے دو روزہ سرکاری دورۂ  ترکیہ کے دوران گزشتہ روز ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن  کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ریلوے کے جدید کاری پروگرام میں ترک کمپنیوں کی شمولیت کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  حنیف عباسی نے ترک کمپنیوں کو پاکستان ریلوے کے بڑے ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے کہا آئی ٹی آئی فریٹ کوریڈور کی بحالی سے خطے میں تجارت اور معاشی روابط کو نئی رفتار مل سکتی ہے