لاہور: شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

لاہور: شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت

لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 پولیس نے واقعے میں مفرور دو ملزمان کی شناخت کرلی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مفرور ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ اس سے قبل گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس نے نشتر کالونی میں چھاپا مارا، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ کانسٹیبل نثار زخمی ہوا اور دو اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹس پر گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔