ویب ڈیسک: تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر، سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق چکر ون نامی کنویں کی کھدائی 2 جون سے شروع کی گئی تھی اور 1926 میٹر گہرائی پر تیل دریافت ہوا، جہاں سے یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کنوئیں میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل کا 5 فیصد ہے، جبکہ زیریں رنی کوٹ میں ہائیڈرو کاربن کی یہ 13ویں دریافت ہے۔او جی ڈی سی ایل نے اس دریافت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔