او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع چکوال میں راجیان آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار کی بحالی ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے راجیان 11 کنویں کی بحالی ممکن ہوئی، اور اب یومیہ 1000 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ راجیان آئل فیلڈ او جی ڈی سی ایل کی مکمل ملکیت میں ہے، اور اس کی پیداوار ملکی توانائی کے وسائل میں اضافے کا باعث بنے گی۔او جی ڈی سی ایل نے یہ بھی بتایا کہ اس کا یہ اقدام پاکستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا، اور اس سے نہ صرف تیل کی خودمختاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔