سندھ کے خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ کے خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی! او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ دریافت بترسم ایسٹ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے ہوئی ہے، جہاں سے روزانہ تقریباً 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل خام تیل حاصل کیا جا سکے گا۔یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا تھا جس کی گہرائی 3,800 میٹر تک رکھی گئی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے نہ صرف ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں اضافہ ہوگا بلکہ توانائی کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔