شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔

 ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، ساتھ ہی یومیہ 122 بیرل خام تیل بھی نکالا جائے گا۔اس سے قبل گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز نے بھی شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا، جس میں یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 117 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا ذکر کیا گیا تھا۔ یہ نئی دریافت ملکی توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔