کراچی: بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی

کراچی: بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: کراچی میں گزشتہ روز دو دریا پر بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق 40 سالہ اورنگزیب عالم نے اپنے بیٹے احمد اور بیٹی آیت کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگائی۔ بیٹے کی عمر 8 سال جبکہ بیٹی کی عمر 4 سال تھی۔اطلاعات کے مطابق اورنگزیب عالم کا تعلق اورنگی ٹاؤن ساڑھے آٹھ نمبر گبول گوٹھ سے تھا اور وہ اسکول ٹیچر کے طور پر ملازمت کرتا تھا۔ متوفی کا سسرال 14 سی اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر ہے۔متوفی کے بھائی صغیر عالم کے مطابق اورنگزیب نے اپنی اہلیہ سے گھریلو تنازع کے باعث بچوں کی کسٹڈی کے لیے پٹیشن دائر کی ہوئی تھی، تاہم گزشتہ روز بچوں کی کسٹڈی عدالت نے ان کی اہلیہ کے حوالے کردی تھی۔